ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کاروار: پریم کمار نائر قتل کیس کے ملزمین کو بھیجا گیا عدالتی حراست میں

کاروار: پریم کمار نائر قتل کیس کے ملزمین کو بھیجا گیا عدالتی حراست میں

Thu, 25 Oct 2018 17:24:42  SO Admin   S.O. News Service

کاروار25؍اکتوبر(ایس او نیوز)کاروار سیشنس کورٹ نے پریم کمار نائر کے قتل کے دو ملزمین مشتاق اور شفیع انور سیدکو عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ جبکہ تیسرا مبینہ طور پر قتل کا کلیدی ملزم رضوان مفرور بتایا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کلیدی ملزم رضوان کو گرفتار کرکے لئے جال بچھائے ہوئے ہے اور تمام امکانی جگہوں پر اس کی تلاش کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ اُلوی کے گھنے جنگل میں پریم کمار نائر کا قتل کیا گیا تھا جس کے تعلق سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمین نے اقبال جرم کیا اور جنگل میں لاش کی نشاندہی کی۔ اس کے بعد دونوں ملزمین کوعدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیجا گیا۔


Share: